ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی جیل سے فرار قید ی ایک سال بعد گرفتار

چنتامنی جیل سے فرار قید ی ایک سال بعد گرفتار

Wed, 01 Feb 2017 11:52:22    S.O. News Service

چنتامنی:یکم فروری (محمد اسلم؍ ایس او نیوز )گذشتہ 23جون 2015میں یہاں کے اشریہ لے آوٹ میں واقع جیل خانہ کے 32قیدیوں میں 2قیدی جیل کے ایک پولیس اہلکار کی  لاپروائی کے نتیجے میں  فرار ہوگئے تھے، جن  کی شناخت چکبالاپور ضلع سڈلگٹہ تعلق ملماچنہلی گاؤں کا ایم۔سی۔مدھو(26 )اور چکبالاپور رورل پولیس تھانہ کے حدود میں آنے والا پردا گڈپلی گاؤں کا وینو گوپال(24) کی  حیثیت سے کی گئی تھی ۔ان کو گرفتار کرنے کیلئے چکبالاپور ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولیس چائترا ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی سرکل انسپکٹر ہنومنتپا وغیرہ کے زیر نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی کل رات دونوں قیدیوں کو چکبالاپور ضلع چدلاپور کراس کے پاس رہنے کی اطلاع پاکر پولیس وہاں پہنچ گئی  اور دونوں قیدیوں کو گرفتار کرکے قانون کے سپرد کیا گیا۔

ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی نے آخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قیدی ایم۔سی۔مدھو جو عصمت دری اور قتل کے معاملہ میں ملوث ہے جبکہ وینو گوپال پر لگایا گیا قتل کا الزام ثابت ہونے پر دونوں کو عمر قید سزا سنائی گئی تھی یہاں کے ضلع کورٹ نے دونوں کو جیل بھیج دیا تھا وہ دونوں گذشتہ ایک سال قبل جیل سے فرار ہوگئے تھے آج اُن کو گرفتار کرنے میں یہاں کی پولیس نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔


Share: